پشتون بحیثیت قوم تاریخ کے ایک انتہائی نازک دورسے گزررہاہے ،مابت کاکا

پشتون اقداروثقافت کو مسخ کرتے ہوئے پشتونوں کودہشت گرداورانتہاپسندکے طور پرپیش کیا جارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،صوبائی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی

منگل 21 ستمبر 2021 00:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہاہے کہ پشتون بحیثیت قوم تاریخ کے ایک انتہائی نازک دورسے گزررہاہے پشتون اقداروثقافت کو مسخ کرتے ہوئے پشتونوں کودہشت گرداورانتہاپسندکے طور پرپیش کیا جارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،پشتوزبان ادب اورثقافت کے فروغ ترقی وترویج کے لئے حکومتی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اس حوالے سے شاعروں ادیبوں اور نوجوانوں سمیت مجموعی طورپرپورے پشتون اولس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ پشتون کلچر کے فروغ کیلئے دن رات کام کریں اوراغیار کی سازشوں کو ناکام بنائیں جو قومیں اپنی ثقافت سے لاپرواہ ہوتی ہیں تاریخ میں ان کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوتی 23 ستمبر کوعوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پشتون یوم ثقافت کے موقع پر تقاریب منعقد ہوں گے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں 23ستمبرکو پشتون کلچر ڈیکی مناسبت تقاریب منعقد کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ پشتون ثقافت ہزاروں سالوں کاسفرکرکے ہم تک موجودہ شکل میں پہنچی ہے اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کے تحفظ کے لئے دن رات کام کریں بدقسمتی سے حکمرانوں نے ہمارے ہاں پشتوسمیت دیگرمادری زبانوں اور کلچر کی ترقی اورفروغ کے لئے مثالی کام نہیں کیا جبکہ اس کے مقابلے میں باقی صوبے ہم سے بہتر ہے انہوں نے کہا کہ زبان اورثقافت محبت کا درس دیتی ہے پشتونوں نے بحیثیت قوم اپنی ہزاروں سالہ تاریخ میں مختلف ادواردیکھے عروج وزوال آتے رہے مگرپشتون ثقافت اور پشتوزبان نے اپنی بقاء کو یقینی بنایا آج ہم تاریخ کے ایک انتہائی نازک دور سے گزر رہے ہیں ایک طرف انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انقلاب ہے جس پر انہی زبانوں اور قوموں کا راج ہے جو ایجادات کررہی ہیں دوسری جانب ہمارے ہاں حکومتی سرپرستی اورمناسب اقدامات نہ ہونے سے ہماری زبان وثقافت کو بقاء کا مسئلہ درپیش ہے جبکہ گزشتہ کچھ عرصے سے پشتونوں کو باالخصوص ایک ایسی سوچ کا سامنا ہے جس کا سارا زورپشتونوں کو دہشت گرد اورانتہاپسندثابت کرنے میں لگا ہے پشتونوں کو دہشت گرداورانتہا پسندکیطورپرپیش کیا جارہا ہے حالانکہ پشتون تاریخی طور پرپرامن محبت کرنیوالا قوم رہی ہے جس نے ہمیشہ امن ترقی اور خوشحالی کی بات کی آج بھی پشتون نہ صرف امن اور ترقی چاہتے ہیں بلکہ وہ اپنی زبان اور اپنی ثقافت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ دیگر ثقافتوں اورزبانوں سے بھی کسی قسم کاتعصب نہیں رکھتے انہوں نے کہاکہ پشتون یوم ثقافت کے موقع پرپشتون نوجوانون کو اپنے کلچر سے کل کے مقابلے میں زیادہ دلچسپی ازحد ضروری ہے کیونکہ عالمی قوتیں پشتون کلچر کونیست ونابوداورمٹانے کے درپے ہیں انہوں نے تمام ضلعی تنظیموں کو اپنے اپنے اضلاع میں پشتون کلچرڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقاریب میں بھر پور شرکت کی تاکید کی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں