کوئٹہ ،موجودہ وفاقی و صوبائی حکومت سے ان کے اپنے لوگ مطمئن نہیں جس کی وجہ سے آئے روز ان پر تحریک عدم اعتماد کی بات کی جارہی ہے،ملک عیسی خان ملازئی

منگل 21 ستمبر 2021 00:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رکن صوبائی کونسل ملک عیسی خان ملازئی نے کہا کہ موجودہ وفاقی و صوبائی حکومت سے ان کے اپنے لوگ مطمئن نہیں جس کی وجہ سے آئے روز ان پر تحریک عدم اعتماد کی بات کی جارہی ہے اب وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کو اخلاقی طور پر مستعفی ہونا چاہیے وزیراعظم کے سابقہ اعلانات اور اب کی کارکردگی دو مخالف سمت ہیں وزیر اعظم کب تک اپنی نااہلی، ناکام پالیسیوں اور مایوس کن کارکردگی کا ملبہ دوسروں پر ڈالتے رہیں گے۔

یوٹرن،بے عمل اعلانات،بڑے بڑے دعوں کی وجہ سے عوام نے ان سے بہت سے امیدیں لگارکھی تھی جو سب کے سب ریت کی دیوار ثابت ہوئی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بدترین اضافہ کی وجہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آیاہے،بے روزگاری میں بدترین اضافہ ہوا ہے 2021میں ادویات کے نرخوں میں ہوشر با اضافہ کرکے کمپنیوں نے 400ارب سے زائد کا منافع کمایا۔

(جاری ہے)

جبکہ چیک اینڈ بیلنس کا حکومتی نظام بری طرح ناکام رہا۔

مارکیٹ کے مارکیٹ جعلی دونمبر ادویات سے بھرے ہیں مگر حکومتی چیک اینڈ بیلنس کا کوئی سسٹم نہیں۔بدترین مہنگائی کی وجہ تعلیم و علاج معالجے کی سہولیات عوام کی دسترس سے باہر ہوچکی ہیں۔ سرکاری ہسپتا لوں کی حالت زار کے باعث عوام پرائیویٹ ہسپتالوں کو ترجیح دینے پر مجبور ہیں۔پورے کا پور ا نظام ہی ملیا میٹ ہوچکا ہے۔ بے روزگار ہونے والوں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments