کوئٹہ ،بغیر انسداد کورونا ویکسینیشن کارڈ کے پیٹرول فروخت کرنیوالے پیٹرول پمپس سیل ،آل بلوچستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے احتجاجا ً تمام پمپس بند کردئیے

منگل 21 ستمبر 2021 23:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) کوئٹہ میں بغیر انسداد کورونا وائرس ویکسینیشن کارڈ کے پیٹرول فروخت کرنے واپے پیٹرول پمپس کو سیل کرنے پر آل بلوچستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے احتجاجا ً کوئٹہ شہر کے تمام پیٹرول پمپس بند کردئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون میں بختاور پیٹرولیم کے نام سے قائم پیٹرول پمپ کو گاہکوں کو بغیر انسداد کورونا ویکسین کارڈ کے پیٹرول فروخت کرنے پر سیل کردیا گیا جس کے خلاف پیٹرول پمپ مالکان نے احتجاجاً کوئٹہ شہر کے تمام پیٹرول پمپس بند کردئیے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آل بلوچستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے چیئر مین حاجی ولی محمد لہڑی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بغیر ویکسین کارڈ کے پیٹرول فراہم کرنے پر پابندی عائد کی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو متعدد با ر بتایا کہ عمل ممکن نہیں ہے اگر بغیر ویکسینیشن کارڈ کے حامل افراد کے خلاف کاروائی کرنی ہے تو انتظامیہ یہ کام خود کرے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15روز میں کوئٹہ میں 4بار پیٹرول پمپ سیل کئے گئے جس کے خلاف احتجاجاً کوئٹہ شہر کے تمام پیٹرول پمپ غیر معینہ مدت تک کے لئے بند کردئیے ہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے پیٹرول پمپ بند رہیں گے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں