فنکار اپنے فن سے عوامی رائے عامہ تشکیل دیتے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان

معاشرے سے کرپشن،ذخیرہ اندوزی ،ناجائز منافع خوروی سمیت سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کواپنا بھر پور کردارادا کرنے کی ضرورت ہے

منگل 21 ستمبر 2021 23:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فنکار اپنے فن سے عوامی رائے عامہ تشکیل دیتے ہیں ،معاشرے سے کرپشن،ذخیرہ اندوزی ،ناجائز منافع خوروی سمیت سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کواپنا بھر پور کردارادا کرنے کی ضرورت ہے حکومت اکیلے معاشرے سے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ نہیں کرسکتی ،ریڈیوپاکستان کوئٹہ کے ڈرامہ پروڈیوسر نقیب اللہ کی اس حوالے سے مزاحمتی ڈرامہ ایک اچھا کام ہے جسے پی ٹی آئی سراہتی ہے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک سے کرپشن ،ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے جس میں معاشرے کے ہر فرد کواپنابھر پور کردارادا کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک سے ذخیرہ اندوزی اور ناجائزمنافع خوروں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری رکھی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے ڈرامہ پروڈیوسر نقیب اللہ ترین نے ذخیرہ اندوز وں اورمنافع خوروں کے خلاف پی ٹی آئی حکومت کی کاوشوں کے حوالے سے ڈرامہ مزاحمت بناکر پی ٹی آئی حکومت کے مثبت امیج کو اجاگر کیاہے ڈرامے کی خصوصیات یہ ہیں کہ پہلی بار آوٹ ڈور ریکارڈنگ ہوئی ڈرامے میں مرتبہ بار آرٹسٹوں کے بجائے دو حقیقی کردار شامل کیے گئے جبکہ 3d ساونڈ ایفیکٹ شامل کیے گئے، ڈرامہ پروڈیوسر کے ساتھ ساتھ کوئٹہ و بلوچستان کے مشہور ٹی وی ڈرامہ آرٹسٹوں شائستہ صنم ، ماہ لقاء ، رفیق شاد ، عمران ترین ، دردانہ بلوچ ، منظور صابر ، عبدالباقی درویش سمیت تمام آرٹسٹوں نے بہترین پرفارمنس دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ریڈیو ڈرامے میں جدت لانے اس میں نئے تجربے کرنے پر تمام ٹیم اور ریڈیو پاکستان کوئٹہ کو مبارکباد دیتے ہیں اور سفارش کرتے ہیں کہ اس ڈرامے کو اعلی ایوارڈ سے نوازا جائے تاکہ وہ مزید بہتر طریقے سے کام کرسکیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں