پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پاکستانی امن پسند قوم ہیں، میر ضیاء اللہ لانگو

پاکستان کو انتہاپسندی اور دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاںدینے کے بعد امن نصیب ہوا ہے،وزیر داخلہ بلوچستان کا پیغام

منگل 21 ستمبر 2021 23:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے امن کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں امن کی اہمیت اور امن کی ضرورت بتانا ہے دنیا بھر کے لوگوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پاکستانی امن پسند قوم ہیں،پاکستان کو انتہاپسندی اور دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہنقربانیاںندینے کے بعد امن نصیب ہوا ہے، شدت پسند اورانتہا پسند عناصر امن کیلئے مسلسل خطرہ ہیں، بھارت کا انتہا پسند انہ رویہ خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم سے زیادہ کسی اور قوم نے امن کیلئے قربانیاں نہیں دیںنامن کا براہ راست تعلق ترقی اورخوشحالی سے جڑا ہوا ہے،نپاکستانن،بلوچستان آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن ہے،ملک میں امن کیلئے اپنا آج قربان کرنیوالے وطن کے بہادر سپوت پوری قوم کے ہیرو ہیں،ن آج کے دن جنگوں کے خاتمے اور امن کیساتھ رہنے کے عزم کا اعادہ کرناہے،ن عالمی یوم امن کو منانے کا مقصد لوگوں میں امن کی ضرورت اور اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے لیکن بھارت کا انتہا پسند انہ رویہ خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں