بلوچستان کے عوام لاتعدادمسائل سے دوچار ،حکومت اندرونی سازشوں ،بلیک میلنگ ،خلفشار کاشکارہے ،لیاقت بلوچ

باپ کے بچے جمہورے باپ کے حکومت کیلئے بلیک میلنگ کے اڈے بنے ہوئے ہیں ،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان

منگل 21 ستمبر 2021 23:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام لاتعدادمسائل سے دوچار ہیں حکومت اندرونی سازشوں ،بلیک میلنگ ،خلفشار کاشکارہے،باپ کے بچے جمہورے باپ کی حکومت کیلئے بلیک میلنگ کے اڈے بنے ہوئے ہیں طلباء ،ڈاکٹرز،انجینئرز،کلرک ،اساتزہ کرام وملازمین سب پریشان ہیں لاپتہ افرادکا مسئلہ حل نہیں ہورہا اسی وجہ سے بلوچستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک بیرونی سرپرستوں کی مدد سے فعال ہوگیا ہے ریاستی ادارے صوبائی حکومت امن واما ن کی بحالی ویقینی بنانے کیلئے لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنائیں سی پیک سست روی کے بعد زمین بوس کیا جارہا ہے گیم چین جرمنصوبے کو سیاسی کشمکش وحکومت چین مخالف عالمی اسٹبلشمنٹ کے دبائو میں سجدہ ریز ہورہی ہے وفاقی حکومت نے سی پیک ثمرات کو منصفانہ بنیادوں پر عوام تک پہنچانے کا اہتمام نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران صوبائی دفتر میں صوبائی ذمہ داران سے خطاب ووفود سے گفتگوکرتے دوران کیا اس موقع پر صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، زاہدا ختر بلوچ ،میر محمد عاصم سنجرانی ،مولانا عبدالحمیدمنصوری ،مرتضیٰ خان کاکڑ، صابر صالح پانیزئی ،حافظ نورعلی ،پروفیسر سلطان محمد کاکڑ، سلطان محمد محنتی ، سید امان اللہ شادیزئی ،عبدالولی خان شاکر ،محمد فاروق مہمندودیگر ذمہ داران بھی موجودتھے ۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہاکہ بلوچستان اور خصوصاًگوادر کے عوام کو محرومیوں کا شکار کیا جارہا ہے حکومت نے تواعلان ریاست مدینہ کاکیا تھا لیکن آئین ،قیام پاکستان کے مقاصدسے انحرام کیا جارہا ہے تمام دینی قوتوںکامطالبہ ہے کہ جبراًاسلام قبول کرنے کے بل کی آڑمیں حکومت دعوت ،تبلیغ ِ اسلام اور نئے لوگوں کے آغوش اسلام میں آنے کا راستہ روک رہی ہے حکومت فوری یہ بل واپس لیکر قوم سے معافی مانگ لیں ۔

بلوچستان کے عوام کو معاشی آئینی حکومت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے بلوچستان اب بھی ملک کے دیگر صوبوں سے ترقی وخوشحالی میں بہت پیچھے ہے اس کے ذمہ دار وفاق کیساتھ صوبائی حکومتیں اور اس میں شامل جماعتیں برابرکے شریک ہیں جماعت اسلامی اس ملک کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیگی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائیں بلوچستان کو انشاء اللہ بہت جلد معاشی آئینی حکومت ملیںگے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں