لیاقت بلوچ کی کوئٹہ میں سر دار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر سرداراختر جان مینگل سے تعزیت وفاتحہ خوانی

منگل 21 ستمبر 2021 23:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ دورہ کوئٹہ کے دوران سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان وبی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ان کی رہائش گاہ ان کے والد بلوچ قبائلی سیاسی رہنما سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر تعزیت وفاتحہ خوانی کی اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما زاہدا ختر بلوچ ،میر محمد عاصم سنجرانی ،مولانا عبدالحمیدمنصوری ،مرتضیٰ خان کاکڑ، صابر صالح پانیزئی ،حافظ نورعلی ،پروفیسر سلطان محمد کاکڑ، سلطان محمد محنتی ، سید امان اللہ شادیزئی ،عبدالولی خان شاکر ،محمد فاروق مہمندودیگر کارکنان وذمہ داران بھی لیاقت بلوچ کے ہمراہ تھے لیاقت بلوچ نے سردار عطاء اللہ مینگل کے سیاسی قومی فلاحی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں