بلوچستان میں کورونا وائرس کے 21 نئے کیس رپورٹ ،متاثرہ افراد کی تعداد31830ہوگئی

منگل 21 ستمبر 2021 23:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) بلوچستان میں کورونا وائرس کے 21 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد31830ہوگئی جبکہ صوبے میں فعال مریضوں کی تعداد248رہ گئی ،محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1100افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 21 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح1.9فیصد ریکارڈ کی گئی، رپورٹ کے مطابق صوبے میں5مریض ہائی آکسیجن فلو پر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 24افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد31241ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر 248رہ گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائر س سے اب تک 344اموات ہوچکی ہیں �

(جاری ہے)

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں