موجودہ حکومت مہنگائی وقرضوں بڑھانے کیلئے مسلط کی گئی ہے ،لیاقت بلوچ
بلوچستان کے عوام کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے سی پیک سے سب سے زیادہ بلوچستان کے عوام فائدہ ملنا چاہیے ،نائب امیر جماعت اسلامی
بدھ 22 ستمبر 2021 23:46
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ میں عوامی وفود وعصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،زاہدا ختر بلوچ ،میر محمد عاصم سنجرانی ،حافظ نور علی ،مولانا عبدالحمیدمنصوری ،مولانا محمد عارف دمڑ،محمد فاروق مہمند،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر بھی موجود تھے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت صرف وعدے ،کل کی بہتر نوید سنانے رہے ہیں مدینہ کے اسلامی کے نام پر ملک پر مہنگائی ،بدعنوانی مسلط کی گئی ہے ہر طرف اندھیر نگری ،مثبت تبدیلی کا دوردور تک پتہ نہیں ۔مدینہ کے اسلامی ریاست کا صرف نام لیا جارہاہے عملاًحکومتی اقدامات اس کے بالکل برعکس ہے سرمایہ کاروں کا سرمایہ ڈوب رہا ہے، گردشی قرضہ مسلسل بڑھتا جارہا ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 12 ارب ڈالر سے بڑھ کر 17 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ حکومت اقتصادی محاذ پر مکمل ناکام ہے اور اب تو عوام چیخیں مارنے اور آنسو بہانے کی پوزیشن میں بھی نہیں رہے۔ اقتصادی بحران پورے ریاستی نظام کے لیے خطرناک پوزیشن اختیار کررہا ہے۔ بے روزگاری کی شرح 9 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے۔ جماعتِ اسلامی آزادی صحافت اور ذمہ دار صحافت کے اصولوں پر قائم ہے۔ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ قانون کو میڈیا مالکان، صحافتی برادری اور میڈیا ورکرز نے مسترد کردیا ہے۔ تحریکِ انصاف کی حکومت مسلسل اپنا امیج عوام دشمن، میڈیا دشمن اور غریب دشمن بنارہی ہے۔ قومی سلامتی، جمہوریت، پارلیمانی استحکام کے لیے آزاد میڈیا اور آئین کے دائروں میں اظہار رائے کی آزادی کا ہونا بہت ضروری ہے۔ حکومت مجوزہ مسودہ قانون - پی ایم ڈی اے ختم کرنے کا اعلان کرے اور میڈیا کو درپیش بحرانوں اور مسائل پر صحافتی تنظیموں سے مذاکرات کرے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ 74 سال سے قیامِ پاکستان کے مقاصد سے انحراف، آئین، جمہوری اور پارلیمانی عمل کو غیر مؤثر بنانے، عوام کے ووٹ کے ذریعے حکومت بنانے کے عمل پر دھاندلی زدہ انجینیئرڈ نتائج کی وجہ سے قومی شیرازہ بکھر گیا ہے۔ قومی وحدت اور استحکام کے لیے شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات ہی واحد علاج ہے۔ حکومت ای وی ایم پر بھونڈی سیاست کی بجائے انتخابی اصلاحات کے لیے قومی اتفاقِ رائے پیدا کرے۔متعلقہ عنوان :
کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
انچارج پرائس کنٹرول کمیٹی چمن محمد حنیفیا نے لیویزکے ہمراہ شہر کے مختلف تندوروں کا دورہ،روٹی کی وزن ..
دھاندلی کے زریعے پارلیمنٹ سے دور کرنے کیلئے جو پلائننگ کی گئی تھی، جمعیت عوامی قوت کے زریعے اس ناکام ..
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کراٹے کومبٹ پاکستانی ٹیم کے کپتان و عالمی کھلاڑی شاہ زیب رند کو جیتنے پر مبارکباد ..
صوبائی حکومت وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے جائزہ لے گی، وز یر اعلیٰ بلو چستان
صوبائی بیور و کریسی میں تقرریاں و تبادلے
وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ کے احکامات پر سینئر انجینئر کو ٹرانسفر گرانٹ کی ادائیگی
خواتین کی ہراسمنٹ سنگین اور قابل گرفت جرم ہے،صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ
کوئٹہ،عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات آگاہی مہم 2024 کے حوالے سے واک کا اہتمام
عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پوری تندہی اور سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیر صحت بلوچستان
داخلہ مہم کا ہدف مکمل کرچکے ہیں ،مزید داخلے جاری ہیں،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر
کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات سےبی ایم جی ایف ڈاکٹر ریحان حفیظ کی پولیو مہم کے انتظامات و حفاظتی ٹیکہ ..
جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کا احتجاجی کیمپ اور دھرنا
کوئٹہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر