کوئٹہ کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ ، دو پولیس اہلکار زخمی

بدھ 22 ستمبر 2021 23:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) کوئٹہ کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر موسیٰ کالونی کے قریب دوست آغا کے مقام پر گشت پر مامور پولیس کے ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کے قریب سڑک کنارے بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار نعمت اللہ اور محمد اسحاق معمولی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے دھماکے کے بعد فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں