وزیر اعظم عمران خان ایک بین الاقوامی لیڈر ہیں،بابر یوسفزئی

وزیر اعظم نے جس طرح افغانستان کے حالات کی صورتحال دنیا کے سامنے رکھی ،افغانستان میں قیام عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اس کی مثال نہیں ملتی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح افغانستان کے حالات کی صورتحال دنیا کے سامنے رکھی اور افغانستان میں قیام عمل کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اس کی مثال نہیں ملتی وزیر اعظم عمران خان ایک بین الاقوامی لیڈر ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوںنے وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر پر اظہار خیال کر تے ہوئے کہی۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ حق اور سچ کا علم تھامے رکھا ہے اقوام متحدہ میں شاندار تقریر سے بھارتی میڈیا کی بولتی بند ہوگئی ہے وزیر اعظم عمران خان ہر ظالم کے خلاف مظلوم کی آواز ہیںوزیر اعظم نے اپنی بہترین تقریر سے دنیا میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ملک کو کئی دہائیوں بعد ایک بہترین وزیر اعظم عمران خان کی شکل میں ملا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں