بلو چستان میں کو رونا کے 12کیسز رپورٹ ،متاثرہ افراد کی تعداد 31882ہو گئی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 12کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 31882ہو گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کی6اضلاع سے کو رونا وائر س کی12 کیسز رپورٹ ہونے سے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 31882 ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 11 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 31322ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد214 ہے جن میں سی10ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سی4کو ہائی فلو آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلائو کی شرح1.89 فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کی634 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12 افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 495افراد کے نتائج آنے با قی ہیںجبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سی346 اموات ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں