ہانی بلوچ کی مبینہ موت پر محکمہ پولیس کا موقف سامنے آگیا

اتوار 26 ستمبر 2021 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) ہانی بلوچ کی مبینہ موت پر محکمہ پولیس کا موقف سامنے آگیا۔بلوچستان پولیس کے ترجمان نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہا نی بلوچ کی موت قدرتی ہے پولیس لاٹھی چارج کا اس سے کوئی تعلق نہیں مبینہ طور پر ہانی بلوچ اس وقت ٹی اینڈ ٹی چوک میں صبح 1 بجے موجود نہیں تھی جب پولیس نے طلباء کو منتشر کیا ۔

(جاری ہے)

ہانی بلوچ نے جمعہ کی صبح پولیس کو یا کسی اور کو کسی چوٹ کی اطلاع نہیں دی۔ کچھ شرپسندوں نے اسے بنیاد بنا کر بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اس پروپیگنڈے کی کوشش کو ہر سطح پر رد کیا جائے گا۔ہانی بلوچ بلوچستان اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کی رکن و لاپتہ افراد کیس میں بھی سرگرم تھیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں