مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف کے شیر صوبے کے طول و عرض میں سرگرم عمل ،پارٹی کو فعال و متحرک بنا رہے ہیں ،جمال شاہ کاکڑ

پارٹی کی صوبے میں نچلی سطح تک تنظیم سازی کردی گئی ہے ، صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)

اتوار 26 ستمبر 2021 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی تنظیم سازی کے بعد پارٹی کو صوبے میں گراس روڈ لیول تک فعال کردیا گیا ہے جلد ہی تمام عہدیداروں کا مشترکہ کنونشن منعقد کیا جائیگا اورپارٹی کے مرکزی قائدین سے عہدیداروں کی ملاقات کروائی جائیگی پارٹی عہدیدار اور کارکن گوادر سے ژوب اور حب سے چمن تک پارٹی پیغام کا بھر پور پرچار کریں ،یہ با ت انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور میاں نواز شریف کے شیر صوبے کے طول و عرض میں سرگرم عمل ہیں اور پارٹی کو فعال و متحرک بنا رہے ہیں پارٹی کی صوبے میں نچلی سطح تک تنظیم سازی کردی گئی ہے عنقریب تمام عہدیداروں کا کنونشن منعقد کیا جائیگا ساتھ ہی انکی ملاقات مرکزی قیادت سے بھی کروائی جائیگی تاکہ وہ ان سے بھی براہ راست بات کرسکیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے عہدیدار ضلع، تحصیل، وارڈ تک کی سطح پر پارٹی پیغام کا پرچار کرکے عوام کی ذہن سازی کریں تاکہ آئندہ انتخابات سے قبل مسلم لیگ(ن) کا پیغام ہر گھر میں پہلے سے پہنچا ہوانہوں نے کہا کہ ملک جس قدر مسائل میں گھیرا ہوا ہے مسلم لیگ(ن) ہی اسے ان مسائل سے نکال سکتی ہے میاں نواز کے دور میں جو ترقی ہوئی اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی موجودہ حکومت نے تنقید کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور نہ ہی ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ کچھ کرسکیں موجودہ حکومت نے نوجوانوں، کاروباری طبقے ، ملازمین ، محنت کشوں سمیت ہر طبقے کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا آج ہر طبقہ مہنگائی، بد امنی ،بے روزگاری سے پریشان اور سراپا احتجاج ہے ملک کے تمام مسائل کا حل موجودہ حکومت کے خاتمے اور صاف وشفاف انتخابات کروانے میںہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں