شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ،مقدمہ کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریاب( I) محمد علی مبین کی عدالت میں ہوئی

پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت کے رو برو پیش کیا

پیر 27 ستمبر 2021 23:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ،مقدمہ کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریاب( I) محمد علی مبین کی عدالت میں ہوئی ، پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت کے رو برو پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق 24 اپریل 2021ء کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی رو ڈ پر فائرنگ سے شہید ہونے والے 24 سالہ صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت پیر کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریاب( I) محمد علی مبین کی عدالت میں ہوئی دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ عدالت عالیہ کے حکم پر مقدمہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریاب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریاب نے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کو آج بروز منگل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کوئٹہ میں پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

عدالت کی جانب سے کیس کی منتقلی سے متعلق سوال کے جواب میں شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کے والد عبدالغفار رئیسانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں افراد سے نہیں عدالتی نظام سے انصاف ملنے کی امید ہے، مقدمہ چاہے کہیں بھی منتقل کیا جائے، اس کے باوجود ہم پر اعتماد ہیں ریاست ہمارے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گی۔مقدمہ میں نامزد مفرور ملزم کی عدم گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیس میں مزید پیشرفت سے متعلق علم نہیں واقعہ کو پانچ ماہ گزر گئے ہیں کسی حکومتی رکن یا اعلیٰ پولیس افسر نے ہم سے رابطہ نہیں کیا ، آئی جی بلوچستان اور ڈی آئی جی کوئٹہ نے ابتداء میںبذریعہ پریس کانفرنسز اس بات کا عزم ظاہر کیا تھا کہ جلد مفرور ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کرکے اسے گرفتار کیا جائیگا دونوں افسران اچھی شہرت کے حامل ہیںانہیں چائیے کہ انہوں نے جنہیں ملزم کی گرفتاری کی ذمہ داری سونپی ہے ان سے باز پرس کرکے متاثرہ خاندان کو آگاہ کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں