بلوچستان عوامی پارٹی عوامی تخلیق اور احساس کا نام ہے ،چیف آرگنائزر بلوچستان عوامی پارٹی

موجودہ سیاسی حالات میں پارٹی کی سینیئر قیادت کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کی بقاء اور روشن مستقبل اہم اور ہر چیزسے زیادہ مقدم ہے،میر جان جمالی

پیر 27 ستمبر 2021 23:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی عوامی تخلیق اور احساس کا نام ہے بلوچستان کے موجودہ سیاسی حالات میں پارٹی کی سینیئر قیادت کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کی بقاء اور روشن مستقبل اہم اور ہر چیزسے زیادہ مقدم ہے۔تاہم پارٹی کے پارلیمانی گروپ کی باہمی ناراضگی اور رسہ کشی ناصرف سینئر قیادت بلکہ پارٹی کارکنوں کے لئے بھی باعث تشویش ہے جسکا فوری اور مستقل حل بلوچستان کی پائیدارترقی خوشحالی اور سیاسی مستقبل کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔

یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر میر جان جمالی نے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میر اسماعیل لہڑی کوئٹہ ڈویژن کے آرگنائزر طاہر محمود رخشاں ڈویژن کے آرگنائزر میر اعجاز سنجرانی مکران ڈویژن کے آرگنائزر میر روف رند، ژوب ڈویژ ن کے آرگنائزر ڈاکٹر نواز خان ناصر مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر رابطہ سیکرٹری فتح جمالی محیب ترین اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں پارٹی کے تمام ڈویژنل آرگنائزرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے ڈویژن کی ضلعی اورتحصیل سطح تک پارٹی کی تمام تر زیلی تنظیمیں فوری طور پر مکمل کریں۔

(جاری ہے)

تاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی مقررہ تاریخ پر پارٹی کے مرکزی اور صوبائی الیکشن کا انعقاد ممکن ہوسکے۔میرجان جمالی نے پارٹی عہدیداروں کو انے والے لوکل باڈیز کے الیکشن کی بھی بھرپور تیاری کرنے اورو پارٹی کو گراس روٹ تک منظم وفعال کرنے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کے موجودہ سیاسی حالات کا نتیجہ جو بھی نکلے حکومت بلوچستان عوامی پارٹی کی ہی ہوگی پارٹی کی سینئرر قیادت کارکنوں کی مشکلات اور انکو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔انشااللہ مستقبل قریب میں طلوع ہونے والا سورج پارٹی کے مخلص کارکنوں کے لئے روشن مستقبل کی نوید ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں