اخبار فروشوں کے مسائل ہر سما جی ، فلا حی تنظیموں کے سا تھ ملکر حل کر نے کی کوشش کرینگے ،حاجی غازی خان محمد شہی

پیر 27 ستمبر 2021 23:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) انجمن اخبار فروشاں کے نومنتخب صدر عبد النبی سمالانی، جنرل سیکر ٹری حاجی غازی خان محمد شہی نے کہا ہے کہ اخبار فروشوں کے مسائل ہر سما جی ، فلا حی تنظیموں کے سا تھ ملکر حل کر نے کی کوشش کروں گا ۔ یہ بات انہوںنے حلف بر داری کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انصاف پینل کی جانب سے تمام اخبارفروشوں پر اعتماد کے اظہار پر انکا مشکور ہوں اور انشاء اللہ کبھی اخبارفروشوں کو تنہا ء نہیں چھوڑوں گا ۔

نو منتخب کابینہ کو یونین دفتر میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صوبائی رہنماء میر اشرف سر پرہ اور ندا محمد نے مبارکباد دی اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہا نی کروائی ۔ فیڈریشن کے سیکر ٹری ٹکاخان عبا سی نے نو متنخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ نو منتخب صدر نے چیئر مین الیکشن بورڈ اور ٹیم کی انتھک محنت اور شفاف الیکشن منعقد کروانے پر انہیں خراج تحسین پیش کر نے سا تھ سا تھ مبارکباد پیش کی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں