سمگلنگ کی کوشش ناکام ، کوئٹہ کسٹمز نے کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا، ترجمان

منگل 28 ستمبر 2021 14:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) کوئٹہ کسٹمز نے بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا کر کروڑوں روپے کا سامان برآمد کر کےمسافر بس کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ترجمان کسٹمز کے مطابق ،سوراب کسٹمز اسٹاف نے کوئٹہ پنجگور روڈ پر گیدر کے مقام پر مسافر بس سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان اپنے قبضے میں لے لیا  ،غیر ملکی سامان میں ٹافیاں،  بسکٹ،  کریم بالائی، اور مختلف سائزاوراقسام   کی ٹائلز،وغیرہ شامل  تھیں۔

(جاری ہے)

کارروائی خفیہ اطلاعات کےبنیادپرکی گئی ۔ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمز کم وسائل کے باوجود سمگلنگ کی روک تھام کے لیے سرگرم عمل ہے ،قبضے میں لئے گئے سامان بمعہ کوچ  کی مالیت  دوکروڑ  ساٹھ لاکھ روپے بنتی ہے، کلکٹر کسٹمز عرفان جاویدنے کہا کہ سمگلنگ کے ناسور کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی ۔کارروائی پر کلکٹر کسٹمز عرفان جاوید اور ایڈیشنل  کلکٹر  عمر شفیق نے ڈپٹی کلکٹر اکبر جان اور انسپکٹر احمد نواز زہرئ اور شوکت علی  اور دیگر  اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments