بر قی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ،کیسکو

منگل 28 ستمبر 2021 22:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں 29اور 30ستمبرکو برقی لائنوںکے ترقیاتی کاموںکے سلسلے میں کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اولڈسمنگلی، سریاب گرڈکے کرانی، سریابI،سریابII،شیخ ماندہ گرڈکے ایف سی، تکتو، داریم، نیواغبرگ، ریگی، نوحصار اور کچلاک گرڈکے نیو اغبرگ، ولی، ستارفیڈروں سے صبح 11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بند رہے گی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںسریاب گرڈکے دلدارکاریز،واسا،شیخ ماندہ گرڈکے جبل نور،مری آبادگرڈکے مری آباد،سیدآباد کانسیIکانسیII اور انڈسٹریل گرڈکے ایف جی ایس، شموزئی فیڈروں سے دن ایک بجے سے شام چاربجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔ تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں