حکومت بلوچستا ن نے کم سے کم اجرت 20ہزار روپے مقرر رکردی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) محکمہ محنت و افراد ی قوت حکومت بلوچستان کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر کے صنعتی مراکز اور تجارتی کاروبار سے منسلک غیر تربیت یافتہ بالغ و نا بالغ مزدوروں کی کم سے کم روزانہ اُجرت 769.23جبکہ ماہانہ 20,000/-مقر ر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اُجرت کا اطلاق عارضی و مستقل دونوں مزدوروں پر بھی ہوگا۔علاوہ ازیں تمام مزدور کارخانہ مالکان کی طرف سے قیام،بجلی ،آمدورفت اور دیگر بنیادی سہولیات سے بھی بدستور فائدہ اُٹھاسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں