حکومت بلوچستان نے ہرنائی کو آفت زدہ قرار دے دیا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) حکومت بلوچستان نے ہرنائی کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہرنائی میں گذشتہ روز مختلف ریکٹر اسکیل کے 7 زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیںصورتحال کو دیکھتے ہوئے بلوچستان حکومت نے ہرنائی کو آفت زدہ علاقہ قرار دیدیازلزلہ متاثرین کی ہر طرح سے مدد و معاونت کی جائیگی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت بلوچستان نے ہرنائی کو زلزلے کی وجہ سے بلوچستان نیچرل کلیمٹی ایکٹ 1958کے تحت قدرتی آفت زدہ قرار دے دیا ہے جبکہ ضلع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں