ْبلوچستا ن عوامی پارٹی کے ناراض ارکان کوئٹہ پہنچ گئے ،کارکنوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) بلوچستا ن عوامی پارٹی کے ناراض ارکان کوئٹہ پہنچ گئے کارکنوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور خان کاکڑ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو، بی اے پی کے چیف آرگنائزر رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی، قائم مقام صدر رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی، بی اے پی کے ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران، رکن صوبائی اسمبلی میر اکبر آسکانی اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے انکا استقبال کیا، پھولوںکی پتایاں نچاور کیں اور انہیں ہار بھی پہنائے کارکنوں کی جانب سے ناراض ارکان کے حق میں نعرہ بازی بھی کی گئی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں