خلجی قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلانے اور ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لئے آرگنائزیشن قائم کی گئی ہے،محمد نعیم خلجی

بلدیاتی حلقوں میں یونٹ سازی کی جارہی ہے یونٹ سازی مکمل کرکے مسائل کے حل کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ،تقریب سے خطاب

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) خلجی فلاحی آرگنائزیشن کے رہنماء محمد نعیم خلجی، سردار زین العابدین خلجی سمیت دیگر نے کہا ہے کہ خلجی قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلانے اور ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لئے آرگنائزیشن قائم کی گئی ہے اور اب بلدیاتی حلقوں میں یونٹ سازی کی جارہی ہے یونٹ سازی مکمل کرکے مسائل کے حل کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ان خیالات کا اظہار بھوسہ منڈی شیر جان اسٹاپ پر یونٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خلجی قوم بھی بلوچستان کے طول و ارض میں پھیلی ہوئی ہے ہماری کوشش ہے کہ خلجی فلاحی آرگنائزیشن کے فورم پر تمام قوم کو متحد کرکے اپنے یونٹ بنائیں تاکہ ہمیں صحیح اعداد و شمار کا اندازہ ہوسکے اور اپنی قوم کا ڈیٹا اکٹھا کرسکیں اور آنے والے وقت میں بلدیاتی اور دیگر انتخابات کے حوالے سے قوم کو ایک فورم پر متحد کرکے اپنے مسائل کے حل کے لئے کوئی مستقل بنیادوں پر لائحہ عمل اپنایا جاسکے آ ج کے یونٹ کے قیام کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم نے جو خلجی فلاحی آرگنائزیشن قائم کی ہے اسی کی توسط سے بلدیاتی حلقوں کی مناسبت سے یونٹ سازی مکمل کریں تاکہ ہمیں معلوم ہوسکے کہ ہمارے کوئٹہ میں کتنے یونٹ اور ان میں کتنی آبادی اور کتنے ووٹ ہیں۔

(جاری ہے)

اسی لئے ہم نے اس فورم کے توسط سے خلجی قوم کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے شروع کئے ہیں تاکہ قوم میں شعور اجاگر کرکے انہیں متحد کیا جاسکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں