حکمرانوںاور اپوزیشن جماعتوں کی آپس کی چپقلش کی وجہ سے عوام پس کر رہ گئے ہیں ،سربراہ بلوچستان امن جرگہ

حکمران اور اپوزیشن جماعتیں اپنے مفادات کے حصول کیلئے کوشا ں ہیں انہیں عوا م کے مسائل کے حل سے کوئی سروکار نہیں ہے،لالا یوسف خلجی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ حکمرانوںاور اپوزیشن جماعتوں کی آپس کی چپقلش کی وجہ سے عوام پس کر رہ گئے ہیں حکمران اور اپوزیشن جماعتیں اپنے مفادات کے حصول کیلئے کوشا ں ہیں انہیں عوا م کے مسائل کے حل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کوبلوچستان امن جرگے کے مرکزی سیکرٹریٹ میںملاقات کرنے والے ایک قبائلی عمائدین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ تین سال کے دوران موجودہ حکمرانوںنے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کا م نہیں کئے حکمران اور اپوزیشن جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کے لئے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام اسوقت مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں اوراپنے بچوں سمیت خود کشیاں کر رہے ہیں لیکن حکومت اوراپوزیشن جماعتوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

لالا یوسف خلجی نے کہا کہ موجود حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں آئے روز پٹرولیم مصنوعات قیمتوں، گیس ،بجلی کے بلوں میںاضافے نے عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوا م آئندہ عام انتخابات میں اپنے ووٹ کے ذریعے ایسے عناصر کو مسترد کردیں گے جنہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments