ملک میں ہنگامی بنیادی پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے بصورت دیگر انتشار پھیل جائیگا، ڈاکٹر قاسم بلوچ

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پاکستان غریبوں پارٹی چیئرمین ڈاکٹر قاسم بلوچ نے کہاہے کہ تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں ملک میں مہنگائی کی شرح 12فیصد سے تجاوز کر گئی ہے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے عوام کی قوت خرید کو ختم کردیا ہے ملک میں ہنگامی بنیادی پر ریلیف فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے بصورت دیگر انتشار پھیل جائیگا،عوام مہنگائی کے خلاف باہر نکلیں۔

(جاری ہے)

مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 12.66فیصد ہونا لمحہ فکریہ ہے عوام کی قوت خرید تین سال میں کم ہوئی اور اس کے برعکس اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ایک ہی ہفتے میں 22اشیاء کے مہنگے ہونے سے غریب فاقہ کشی پر مجبور ہے اور متوسط طبقہ پریشان ہے کہ وہ اپنے کنبے کا پیٹ پالے یا دیگر اخراجات پورے کرے انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس کی نمائندگی کی دعویدار نانہاد پی ٹی آئی نے مڈل کلاس کو ختم کردیا ہے ملک کی سب سے بڑی ورکنگ کلاس آج مسائل سے دوچار ہے یہی صورتحال رہی تو ملک انتشار کی جانب جائیگا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی کے طوفان پر قابو پانے کے عملی اقدامات اٹھائے اگر حکومت نے مہنگائی پر قابو نہ پایا تو مرکزی قیادت کی ہدایت پر بھر پور احتجاج کریں گے۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments