وئٹہ ،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے سے کائنات کی ہر ذرہ ذرہ پر نور برسنے لگا ،رہنما جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان

پیر 18 اکتوبر 2021 21:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2021ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص مرکزی سنئیرنائب امیر صوبائی امیر بلوچستان مولاناعبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی سرپرست مولانا ڈاکٹر شمس الہدی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی نائب مولانا قاضی شمس الحق صوبائی امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمن نکیال صوبائی امیر سندھ مولاناعزیزاحمد شاہ امروٹی صوبائی امیر پنجاب مولانا ثنااللہ فاروقی مرکزی سیکرٹری اطلا عات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی مرکزی سیکرٹری قاری محمد اکمل مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ مفتی فدا الرحمن ودیگر نیکہا کہ ربیع الاول کا مہینہ اللہ تعالی نے بالخصوص انسان پر اور بالعموم پوری کائنات پر احسان فرمایا اللہ تعالی نے اپنے محبوب، رحم للعالمین، خیرالخلق اور اشرف الناس کو عالم دنیا میں مبعوث فرماکر کیا ہے۔

(جاری ہے)

چودہ سو برس پہلے دنیا پر جو ظلمت چھا گئی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے سے کائنات کی ہر ذرہ ذرہ پر نور برسنے لگا ربیع الاول تجدید عہد و فا و سنت کا پیام دیتی ہے یہ دن امت مسلمہ سے تقاضا کرتی ہے کہ ہماری طرزِ زندگی کی ہر ادا اسو رسول کے سانچے میں ڈھل جائیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت تک مرکزِ ہدایت ہیں۔ آپ نے زندگی کے تریسٹھ سال میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر جو انقلابات برپا کییقیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے عظیم درس ہے جہالت کے جس گھٹا ٹوپ اندھیرے سے اس کریم ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے نکالا تھا آج امت اسی گڑھے میں کودنے کو دوڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حضور قدس صلی اللہ علیہ وسلم کی نورانی تعلیمات میں اقوام عالم کی کامیابیوں ا ور کامرانیوں کا راز مضمر ہیانسانیت کو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کا نور ملا، سارے عالم کے انسانوں کو ایک اللہ کی بندگی اور رسولﷺکی اتباع کی طرف بلائے آپ کا دین قیامت تک کل انسانیت کے لیے ہدایت و نجات کا واحد ذریعہ ہے۔

آج ہم نے آقا علیہ السلام کی اتباع و اطاعت چھوڑ دی، جس بنا پر ہمارا مقدر گراوٹ اور ذلت بن گیا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں