کوئٹہ ،۱س وقت آٹا اور چینی مافیا قوم پر مسلط ہے ،چوروں کاٹولہ ملک کو تباہ کررہا ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

پیر 18 اکتوبر 2021 21:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2021ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ۱س وقت آٹا اور چینی مافیا قوم پر مسلط ہے ،چوروں کاٹولہ ملک کو تباہ کررہا ہے جب کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ہم کرپشن ختم کررہے ہیں، حکمران عوام کو چینی اور آٹا کی مقدار کم استعمال کرنے کا کہتے ہیں ،جب کہ خود اپنی عیاشوں کو بڑھانے کے لیے عوام پر بوجھ ڈال رہے ہیں ،حکومت کی جانب سے عوام پر مسلسل پیٹرول بم پھینکے جارہے ہیں اوراشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں بارباراضافہ کیا جارہا ہے ،بنیادی چیزوں پر ٹیکس لگا کر عوام کا جینا مشکل کردیا ہے ،آج عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 80ڈالر فی بیرل ہے اس کے باوجود ہمارے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہاہے، جب عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں کی جاتی انہوں نے کہاکہ،ہر ماہ منی بجٹ کے نام سے نیا ٹیکس لگادیا جاتا ہے حکمران بتائیں کہ ان کے دعوے کے مطابق جب ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے تو پھر ملک میں مہنگائی کیوں بڑھائی جارہی ہے ، بجلی ، گیس کی قیمتیں کیوں بڑھائی جارہی ہیں ،جاگیردار اور سرمایہ داروں پر ٹیکس کیوں نہیں لگایا جاتا ،پلی بارگین کے نام پر جاگیرداروںاور سرمایہ داروں کا ٹیکس معاف کردیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن راہ نما،پارلیمانی جماعتوں کا مہنگائی کے خلاف خاموشی لمحہ فکریہ ہے بلوچستان میں حقیقی تبدیلی صرف نظام کی تبدیلی سے ہی ممکن ہے حکومت واپوزیشن عوامی مسائل کے ذمہ دارہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکمران ہمیں بنگلہ دیش اور ہندوستان میں پیٹرول کی قیمتوں کی مثالیں دیتے ہیں ،حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں سالانہ صرف 300روپے فیس وصول کی جاتی ہے اگر وہاں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے تو والدین پر کوئی بوجھ نہیں آئے گا لیکن یہاں پرائیویٹ تعلیم کے نام پر میڈیکل مافیا کو ہم پرمسلط کیا ہوا ہے ایک سال کی تعلیم کے دوران15اور20لاکھ روپے وصول کیے جاتے ہیں ۔

حکمرانوں نے ملک کو مدینہ جیسی اسلامی ریاست بنانے کا وعدہ کیا تھا ،جنہوں نے کنٹینر پر چڑھ کر نئے پاکستان اور مدینہ جیسی اسلامی ریاست کے نعرے لگائے تھے ۔آج وہی حکمران قوم کے مسائل وپریشانیوں کا سبب بنے ہوئے ہیں جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔موجودہ حکمران پہلے سے ہی سلیکٹڈ تھے انہوں نے اقتدار میں آنے سے قبل جتنے بھی وعدے کیے سارے کے سارے ہی جھوٹے ثابت ہوئی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں