حضرت محمدؐنکا کردار اور تعلیمات نپوری زندگی کا احاطہ کرتی ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان

محسن انسانیتنحضرت محمدؐناپنے اعلیٰ کردار اور اسوہ حسنہ کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے،میر ضیاء اللہ لانگو

پیر 18 اکتوبر 2021 22:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نینعید میلادالنبیؐنکے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ حضرت محمدؐنکا کردار اور تعلیمات نپوری زندگی کا احاطہ کرتی ہیں، محسن انسانیتنحضرت محمدؐناپنے اعلیٰ کردار اور اسوہ حسنہ کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے اور مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا، حضور نبی اکرمؐ ننے، احترام انسانیت، مساوات، عفو و درگزر اور عدل و انصاف کا درس دیا،حضوراکرم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم، زیادتی، ناانصافی اوربدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ نبی اکرمنحضرت محمدؐنکی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اختلافات کو مفاہمتی حکمت عملی کی روشنی میں حل کر یں، آج کا دن امت مسلمہ کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے اور ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اپنی زندگیوں کو نبی آخرالزماں کی تعلیمات کے مطابق بسر کریں، اور ہمیں محسن انسانیت حضور اقدس کی شفاعت نصیب فرمائے۔

امینن

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments