جامعہ بلوچستان کے قریب پولیس پر بم حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہے ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

پیر 18 اکتوبر 2021 22:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بلوچستان یونیورسٹی کے قریب پولیس وین پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ چند مھٹی شرپسند صوبے کی پرامن حالات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ھماکے میں شہید پولیس جوان کے غمزادہ خاندان میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر نے کہاکہ ہم صوبے کی پرامن ماحول کو کسی صورت خراب نہیں دیں گے صوبے میں قیام امن کے لئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گا نے، دہشت گرد بوکھلاہٹ میں سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں سیکورٹی اہلکاروں پر حملے انتہائی غیر اخلاقی اور غیر انسانی فعل ہیں اور دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے حوصلے کبھی پست نہیں ہو سکتے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ جامعہ بلوچستان کے قریب پولیس وین نشانے بنانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ حکومت سیکورٹی ادارے اور عوام سب ایک پیج پر ہے اور صوبے میں قیام امن کیلئے سب ملکر دہشت گردی کا مکمل بیخ کنی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں