بلو چستان میں کورونا وائرس کے شکار 2مریض جاں بحق

پیر 18 اکتوبر 2021 22:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) بلو چستان میں کورونا وائرس کے شکار 2مریض جاں بحق جبکہ 5کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 32150ہو گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کی4اضلا ع سے کورونا وائر س کی5کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طوپر متاثرہ افراد کی تعداد32150ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے شکار ہو نے والے 29مریض صحتیاب ہو ئے جس کے بعد صحتیاب ہو نے والوں کی تعداد 31707ہو گئی جبکہ صوبے میں کو روناوائرس کے فعال مریضوں کی تعداد89ہے جن میں 7ہسپتالوںمیں زیر علا ج ہیں ان افراد میں سے 6افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کو رونا وائرس کی پھیلائو کی شرع 0.65فیصدریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی768ٹیسٹ کئے گئے جن میں5افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 352افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سی354اموات ہو چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں