حضور ﷺکے آنے سے کائنات کے ذرہ ذرہ پر نور برسنے لگا ،مولانا قاری مہراللہ

ہادی ﷺنے ہمیں وہ راہ دکھلائی جس میں سرسر انسانیت کی دونوں جہانوں کی کامیابی ہے اور اسی میں اقوام عالم کی کامیابیوں ا ور کامرانیوں کا راز مضمر ہے،سیرت النبی ﷺکانفرنس سے خطاب

پیر 18 اکتوبر 2021 22:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2021ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر رکن مرکزی ریت ہلال کمیٹی مولانا قاری مہراللہ اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے مہینہ محبوب، رحم للعالمین، خیرالخلق اور اشرف الناس کو عالم دنیا میں مبعوث فرماکر پوری کائنات پر عظیم احسان فرمایا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے سے کائنات کی ہر ذرہ ذرہ پر نور برسنے لگا ہادی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں وہ راہ دکھلائی جس میں سرسر انسانیت کی دونوں جہانوں کی کامیابی ہے اور اسی میں اقوام عالم کی کامیابیوں ا ور کامرانیوں کا راز مضمر ہے۔

انسانیت کی بلندی اور ترقی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پرمنحصر ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زندگی کی ایک ایک ادا ، ایک ایک طریقہ اور ایک ایک سنت کا تاریخ عالم میں اس کی نظیر نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے ایک پیغام ہے کہ وہ اپنے معمولات اور طرز حیات میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں اور سنتوں کو زندہ کرے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روشن ہدایت اور عمدہ شریعت لے کر آئے ،وہ ایک ایسی مبارک ملت لائے جس کی راتیں پر امن اور دن پر نور ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا و آخرت کی بھلائی کی طرف راہ نمائی کی حضور قدس صلی اللہ علیہ وسلم کی نورانی تعلیمات کا نچوڑ ہے اور اسی میں اقوام عالم کی کامیابیوں ا ور کامرانیوں کا راز مضمر ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں