کوئٹہ ،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کی زیرصدارت ہزارہ برادری کی سلامتی کیلئے کمیشن کا اجلاس منعقد

پیر 18 اکتوبر 2021 22:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کی زیرصدارت ہزارہ برادری کی سلامتی کے لیے کمیشن کا 2 اجلاس اج سیکرٹری داخلہ آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ بھی موجود تھے۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ارشد مجید، کمانڈنٹ ایف سی ظفر اقبال،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ وقار الحسن، ڈی جی لیویز قادربخش پرکانی، اے آئی جی آپریشن رضوان گوندل، و دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہزارہ کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ اور اے سی ایس داخلہ ارشد مجید کی جانب سے بریفنگ دی گئی اجلاس میں ہزارہ کمیونٹی کے مسائل کے حل،آئندہ لائحہ عمل، کے بارے میں تفصیلی طور پر متعلقہ اداروں کے اعلی حکام نے بریفنگ دیااجلاس کے شرکا نے اس امر پر اتفاق کیا کہ کمیونٹی سے متعلق لوگوں سے مسائل جاننے کے لیے آئندہ میٹنگ میں متعلقہ لوگوں کے اکابرین سے ملاقاتیں کی جائے گی، جسں پر ان کے مسائل و دیگر معاملات کے بارے میں مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ اس میٹنگ کا مقصد ہزارہ کمیونٹی کے بنیادی مسائل، پاسپورٹ کا اجرا محکمہ نادرا تصدیق کا عمل جیسے مسائل کا حل کرنے ہیں انہوں نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کوشش ہوگی کہ ان مسائل کو صوبائی اور وفاقی سطح پر جلداز جلد حل کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن ملکی ترقی کی ضمانت ہیاجلاس میں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان،اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو سمیت تمام اعلی حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہزارہ کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی لیں اور ان مسائل کو حل کرنے کے آئندہ آنے والے دنوں میں مزید بہتر اقدامات کریں گی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں