حکومت امن و امان برقراررکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،میر چنگیز خان جمالی

معصوم شہریوں اور عوام کی حفاطت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے کسی درندے سے کم نہیں ہیں،صدرپیپلزپارٹی بلوچستان

پیر 18 اکتوبر 2021 23:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کوئٹہ سریاب روڈ میں پولیس وین پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں اور عوام کی حفاطت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے کسی درندے سے کم نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان برقراررکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے ۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زخمیوں کو علاج معالجے کی تمام ترسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں