جمعیت علما اسلام مولانا عبیداللہ سندھی کلی سردہ یونٹ کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس

Iجنرل سیکٹریٹری مفتی نیاز محمد عرف قلندر نے یونٹ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے علاقائی مسائل کو اور دیگر جماعتی سرگرمیوں کے حوالے سے آئے ھوے ضلعی اراکین کو آگا کیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 20:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) جمعیت علما اسلام مولانا عبیداللہ سندھی کلی سردہ یونٹ کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس جامعہ مسجد بلال کلی سردہ میں زیر صدارت یونٹ کے امیر مولانا عطااللہ رحمانی منعقد ھوا جس میں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ نائب امیر مولانا مفتی عبدالسلام ریسانی،اور ضلعی سیکٹریٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،جبکہ یونٹ کے مجلس عاملہ اور دیگر بزرگ سینئر رہنماں نے اپنی آرا و تجاویز پیش کیں ،جنرل سیکٹریٹری مفتی نیاز محمد عرف قلندر نے یونٹ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے علاقائی مسائل کو اور دیگر جماعتی سرگرمیوں کے حوالے سے آئے ھوے ضلعی اراکین کو آگا کیا اجلاس سے یونٹ کے امیر مولانا عطااللہ رحمانی ،مفتی ممتاز احمد عثمانی ،مفتی نیاز محمد اور دیگر اراکین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سریاب روڈ سمیت دیگر مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے انہوں کہا کہ گرمیوں کا موسم آتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سردیوں کے موسم آتے ہی گیس پریشر میں کمی آتی ہے صوبائی نااہل حکومت کی یہ منطق عوام کی سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ علاقے دیگر صورتحال سے ضلعی اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں اکثر لوگوں شناختی کارڈز اور اس کے مستقل پتہ اور موجودہ پتہ کے حوالے مساہل درپیش ہے علاقے میں ڈسپینسری کے اور ایمبولینس کی کوئی سہولت موجود نہیں جبکہ علاقے کی آبادی ہزاروں سے بڑھ کر اب لاکھوں کی تعداد میں شمار ھونے لگا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نا لائق حکمرانوں کی وجہ سے آئے روز پیٹرولیم اور خورد نوش اور دیگر اشیا مہنگائی غریب عوام کے لئے کمر توڑ مہنگائی اب غریب عوام کی وجہ خودکشی کرنے پر مجبور ہے انہوں نے کہا کہ اب پی ڈی ایم کے مرکزی قائد تحریک حضرت مولانا فضل الرحمن اور دیگر پی ڈی ایم تحریک کے ساتھ سیاسی جماعتوں کے کارکن مہنگائی کے خلاف ملک بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے مظاہروں کو کامیاب بنائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں