جمعیت طلبااسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کی پولیس ین پر بم دھماکے کی شدید مذمت

بدھ 20 اکتوبر 2021 20:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) جمعیت طلبااسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ امین اللہ جنرل سیکٹری حافظ سمیع اللہ سینئر نائب صدر عزیزالحق درویش نصیب خان محمد نعیم معصوم عبدالظاہر خاص الدین عبدالغفور شمشوزئی نصیب اللہ ابدالی تاج محمد خروٹی حافظ شریف اللہ اور عبدالواحد لونی نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے قریب پولیس وین پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہمارے جوان ہمارا فخر ہیں انکی قربانیاں ملکی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی تخریب کار عناصر صوبے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے شہید اہلکار نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا جان قربان کیا چند مھٹی شرپسند صوبے کی پرامن حالات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں دھماکے میں شہید پولیس جوان کے غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے انہوں نے کہاکہ دھماکے میں پولیس اہلکار کی شہادت اور اہلکاروں سمیت کئی افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں معصوم شہریوں اور عوام کی حفاطت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے کسی درندے سے کم نہیں ہے، اللہ تعالی شہید پولیس اہلکار کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں اور شہید کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید و زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہاکہ بزدل دشمن پیچھے سے وار کرکے ہمارے پرامن بلوچستان کے حالات خراب ہونے کی کوشش کررہے ہیں جو ہرگز ہم برداشت نہیں کرتے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان درندوں کو گرفتار کرکے سرعام پھانسی دی جائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں