سیاست میں جمعیت نظریاتی کا مقصد اکابرین کے مشن کو آگے بڑھانا ہے : امیر عزیز الحق

بدھ 20 اکتوبر 2021 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) جمعیت طلبا اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے سینئر نائب امیر عزیزالحق درویش جنرل سیکرٹری رازمحمدخنجری پریس سیکرٹری محیب اللہ مزمل سمیع اللہ یاسر مقبول احمد فضل احمد عمر ودیگر سینئر اراکن نے اپنے مشرکہ بیان میں کہا ہے کہ سیاست میں جمعیت نظریاتی کا مقصد اکابرین کے مشن کو آگے بڑھانا ہے جنہوں نے اپنی زندگی حقوق العباد کے لئے وقف کر دی تھی سیاست کو عبادت سمجھ کر خدمت خلق کرنا منشور کا حصہ ہے جھوٹ کی سیاست اور منافقانہ رویوں نے سیاست دانوں کا اعتبار ختم کر دیا دولت بنانے کے لیے زندگیوں اور اپنے ضمیر تک کا سودا کر دیا جن کی سوچ وفکر آزاد ہوتی ہے وہ کھبی اپنی غیرت کا سودا نہیں کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ نظریاتی سیاست ,عوامی خدمت جمعیت علما اسلام نظریاتی کی پہچان ہی- لاکھوں دلوں کی دھڑکن، مظلوموں کی آواز بن چکا ہے مفاد پرستی شخصیت پرستی کی سیاست کی قائل نہیں اور جوجماعتیں نظریاتی بنیادوں پر وجود میں آتی ہیں وہ ہمیشہ اپنے سفر کو کامیابی کے ساتھ طے کرتے ہوئے منزل مقصود تک پہنچ جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ سیکولرزم اور لادین قوتیں مذہب و سیاست کے درمیان ایک آہنی دیوار کھڑی کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ چنگیزیت کے لییسیاست دین سے جدا ہوجائے ریاست میں عوام کو ایسا معاشرہ بنانے پر بھی مجبور کررہیہیں جس کا ذاتی اور اجتماعی زندگی مذہبی حدودسے سے آزاد ہو، ان قوتوں کی خواہش یہ ہے کہ ملک میں مذہب مساجد اور محراب تک محدود رہے ان سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنے صلاحیتوں کو بروکار لائے انہوں نے کہا کہ ہم مورثی سیاست کو جڑ سے اکھاڑا کر دم لینگے غلام ذہنیت کے لوگ دستور اور منشور کے بجائے ایک مورثی لیڈر کی خواہشات کی پیروی ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں