بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اکثریت ثابت ہو گئی:ملک سکندر ایڈووکیٹ

جام کمال باعزت طور پر مستعفی ہو جائے، لاپتہ ارکان کو نہ لایا گیا تو وزیر اعلی ہاس کے سامنے دھرنا سمیت تمام آپشن استعمال کریں گی:قائد حزب اختلاف کی بلوچستان اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 اکتوبر 2021 21:55

9کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اکثریت ثابت ہو گئی لہذا جام کمال باعزت طور پر مستعفی ہو جائے، لاپتہ ارکان کو نہ لایا گیا تو وزیر اعلی ہاس کے سامنے دھرنا سمیت تمام آپشن استعمال کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے قرار داد کے حق میں 33 لوگ کھڑے ہو گئے بعد میں لالا رشید جنہوں گرفتار کیا گیا تھا 34 ارکان جام کمال کے خلاف ہے اس لیے باعزت طور پر استعفی دے۔ تین سالہ دور میں ظلم جبر کرپشن کا فروغ غیر منتخب لوگوں کو نوازنا جیسے غیر جمہوری عمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فٹ سال سے پانی کا طلب رکھنے والے لوگ کیا کریں گے۔ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے ناراض ساتھیوں میں سے 5 ارکان دو مرد و تین خواتین کو گرفتار کرکے ہراساں کیا گیا ایک آگیا 4 لاپتہ ہیں انہیں حبس و بے جا میں رکھا گیا ہے اگر ریلیز نہیں کیا گیا تو ان کے گھر کے سامنے دھرنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ارکان کا ہمارے پاس نہ ہونے کا مطلب کہ وہ لاپتہ ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں