ہارس ٹریڈنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں ،میر ضیاء اللہ لانگو

کسی کے دل میں یہ حسرت ہے کہ اسے خریدا جائیگا تو وہ اس غلط فہمی سے دور ہوجائیں،صوبائی وزیر داخلہ

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو شکست واضح نظر آرہی ہے جس کے بعد بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں عبدالرشید بلوچ، بشریٰ رندنے لاپتہ ہونے کی تردید کی ہے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں کسی کے دل میں یہ حسرت ہے کہ اسے خریدا جائیگا تو وہ اس غلط فہمی سے دور ہوجائیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی روایات میں کوئی خواتین کو اغواء کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہر انسان کی ذاتی مصروفیات ہیں کوئی کہیں گھومنے گیا ہوگا جسکی وجہ سے موبائل بند ہونگے جب وہ واپس آئیں گے تو سب کو معلوم ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ ناراض ارکان اپنی جعل سازی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں بغاوت کرنے والوں نے 40ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا اور انکے عشائیے میں 36لوگ تھے ہم نے اپنی پارٹی کے لوگوں سے بات چیت کی ہے تین ،چار دوست مان گئے اور ہمارے ساتھ ہیں آئندہ چند روز میں مزید ارکان بھی مطمئن کر کے اپنے ساتھ ملا کر تحریک عدم اعتماد ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے کہ ہم کسی کو خرید سکیں اور نہ حکومت ایسا کوئی کام کر رہی ہے البتہ لوگوں کو بکنے کا بہت شوق ہے اس لئے وہ ہارس ٹریڈنگ کی بات کر رہے ہیں کسی کے دل میں یہ حسرت ہے کہ اسے خریدا جائیگا تو وہ اس غلط فہمی سے دور ہوجائیں

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں