بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان ہیں،لیا قت شاہوانی

پارلیمانی لیڈز کی تقرری غیر آئینی غیر قانونی ہے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرینگے، ترجمان حکومت بلو چستان

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) ترجمان حکومت بلو چستان لیا قت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان ہیںپارلیمانی لیڈز کی تقرری غیر آئینی غیر قانونی ہے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرینگے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میںکہی، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان کو پارٹی اراکین کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے 12 دستخطوں کی بنیاد پر پارلیمانی لیڈز تبدیلی کی درخواست میں 4 دستخط جعلی ہونے کا شبہ ہی4 اراکین کو لاپتہ قرار دیا جارہا ہے تو کل رات ان سے دستخط کیسے لئے گئی انہوں نے کہاکہ دستخطوں کی چان بین کی درخواست اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کر دی گئی ہے دستخطوں کی چان بین اور قانون قائدے کو نظر انداز کرکے نیا پارلیمانی لیڈز مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں