چار معزز اراکین اسمبلی کو غائب کئے جانے کے حوالے سے الزام کو یکسرمسترد کرتے ہیں،لیاقت شاہوانی

بدقسمتی سے ناراض اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے بیبنیاد پراپیگنڈا کیاجارہاہے،ترجمان حکومت بلوچستان

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ چار معزز اراکین اسمبلی کو غائب کئے جانے کے حوالے سے الزام کو یکسرمسترد کرتے ہیںبدقسمتی سے ناراض اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے بیبنیاد پراپیگنڈا کیاجارہاہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بیس اکتوبر کو اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن اور ناراض اراکین نی42اراکین ہونے دعوی کیا تھا لیکن وہ 33رہ گئے ،، پھر پانچ معزز اراکین کو غائب کئے جانے کیحوالے سے الزام عائد کیا گیا،،تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کیدن لالہ رشید بلوچ ایوان میں پہنچ گئے تھے، لالہ رشید بلوچ نے ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کیحوالیسیووٹ بھی دیاتھا،بشری رند اور ماہ جبین شیران کے ٹویٹ بھی آچکے ہیں،لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ناراض اور اپوزیشن اراکین بوکھلاہٹ کاشکارہیںاسمبلی کے تقدس کی پامالی کو وطیرہ بنایا گیا ہے اپوزیشن کے ساتھ ان کے اتحادی سب کو نشانہ بنارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں