لاپتہ ممران اسمبلی کی بازیابی کوفوری طور پر یقینی بنایا جائے ،منظور کاکڑ

وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے 25 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں مزیدکسی بھی قسم کی غیرآئینی رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) اقلیتی ارکان پر مشتمل جام حکومت کی جانب سے معزز ممبران اسمبلی کا اغوا خصوصا خواتین کو غیرقانونی طور جبری حراست میں رکھنا نہ صرف ممبران اسمبلی کے استحقاق بلکہ آئین پاکستان اور اسلامی معاشرے وقبائلی روایات کو انتہائی بری طرح روندھا گیا ہے جسکی پرزور مذمت اورحکومت سے مطالبہ کیاجاتا ہے کہ لاپتہ ممران اسمبلی کی بازیابی کوفوری طور پر یقینی بنایا جائے اور وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے 25 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں مزیدکسی بھی قسم کی غیرآئینی رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے۔

یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل منظور کاکڑ کی صدارت میں پارٹی کے مرکزی ڈویژنل عہدیداران اور سینئر ممبران کے مشترکہ اجلاس کے بعدجاری ہونے والے بیان میں کہی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، میر اسماعیل لہڑی ،سید حسنین ہاشمی،آرگنائزرنگ سیکرٹری ملک خدا بخش لانگو،ڈویژنل آرگنائزرز میر اعجاز سنجرانی،میر روف رند،طاہر محمود،مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر،رابطہ سیکرٹری عبدالفتح جمالی،سردارزادہ شہزاد بھوتانی،سردارزادہ اورنگرنگزیب کھتران،میر فاروق جمالی،بابو جان لہڑی، شاہ زمان غلزئی،سیداسلم شاہ،محب اللہ ترین اور دیگر نے شرکت کی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت اپنے غیرآئینی غیر قانونی اسلامی وقبائلی روایات کے برعکس خواتین ممبران کے اغوا جیسے اوچھے ہتھکنڈوں کے استمعال کے باوجود تحریک عدم اعتماد کے اسمبلی میں پیش کرنے کے دوران 34 اراکین کی حمایت پر جام کمال بلوچستان اسمبلی میں اپنی اکثریت کھو چکے ہیں۔لہذا جام کمال کو اخلاقی طور پر 25 تاریخ سے پہلے مستفی ہوجانا چاہیے بی اے پی کے عہداران اور ممبران نے بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام تر پارلیمانی گروپ اور خصوصا بلوچستان اسمبلی میں بی اے پی کے تمام ممبران اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بی اے پی کہ تمام ایم پی ایز پارٹی آئین کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میرظہور بلیدی کی قیادت میں باہمی اتفاق واتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کے بہترین مفاد میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک اعتماد کو بھر پور انداز میں کامیاب بنائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں