بلو چستان میں کورونا وائرس 12کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 32188ہو گئی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) بلو چستان میں کورونا وائرس 12کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 32188ہو گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کی6اضلا ع سے کورونا وائر س کی12کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طوپر متاثرہ افراد کی تعداد32188ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے شکار ہو نے والی5مریض صحتیاب ہو ئے جس کے بعد صحتیاب ہو نے والوں کی تعداد 31739ہو گئی جبکہ صوبے میں کو روناوائرس کے فعال مریضوں کی تعداد95ہے جن میں 4ہسپتالوںمیں زیر علا ج ہیں ان افراد میں سی4افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کو رونا وائرس کی پھیلائو کی شرع2.99 فیصدریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی401ٹیسٹ کئے گئے جن میں12افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 236افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سی354اموات ہو چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں