65 بیج ریکروٹس کے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ اسکول آف فرنٹیئرکور اینڈ ٹریننگ سینٹر لورالائی میں منعقد ہوئی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) 65 بیج ریکروٹس کے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ اسکول آف فرنٹیئرکور اینڈ ٹریننگ سینٹر لورالائی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ بریگیڈیئر احمد نواز تھے۔

(جاری ہے)

جن میں 2518 ریکروٹس نے عسکری تربیت حاصل کرنے کے بعد پاس آؤٹ ہوئے جن میں % 25 بلوچ، % 17 پنجابی، % 5کشمیری، % 30پٹھان ، % 14گلگت بلتستان اور 9% سندھی شامل ہیں۔

ان کی ٹریننگ کا دورانیہ تقریبا 24 ہفتے تھا جن میں ان ریکروٹس کو ملٹری کی بنیادی تربیت دی گئی اس میں فائرنگ، فزیکل فٹنس اور غیر روایتی جنگ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے ریکروٹس کی تربیت کو سراہا اور آنے والے چیلنجز کو جرات اور بہادری سے نمٹنے کی تنبیہ کی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں