بی اے پی گڈگورننس ، ترقی، جمہوری، اقدار کو فروغ دیکر بلوچستان کو ترقی یافتہ اور پاکستان کو مستحکم بنائیگی،میر ظہور بلیدی

ہمارا سیاسی مقصد بلوچستان کی ترقی، امن اور خوشحالی ہے ، بلوچستان کی بہترترقی کر کے پاکستان کومضبوط کرینگے،قائم مقام صدر بلوچستان عوامی پارٹی

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں گڈگورننس ، ترقی، جمہوری، اقدار کو فروغ دیکر بلوچستان کو ترقی یافتہ اور پاکستان کو مستحکم بنائیگی۔یہ بات انہوں نے اتوار کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت کے صدر ہونے کے ناطے بلوچستان کے عوام، سیاسی جماعتوں، دانشوروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس بات کی یقین دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ ہم ابتر حکمرانی، کرپشن، صوبے کے وسائل کی بد انتظامی اور جام حکومت کے عقل کل ہونے طرز حکومت کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے آئینی، جائز مالی حقوق کے حصول کے لئے موثر سیاسی جماعت کے طور پر بنائی گئی تھی لیکن پارٹی کے سابق صدر کی وجہ سے پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ تین سال میں ہی تنزلی کا شکار ہواجسے بچانے کے لئے ہم آگے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاسی مقصد بلوچستان کی ترقی، امن اور خوشحالی ہے ہم صوبے میں گڈ گورننس، اجتماعیت، کثیر الثقافتی روادی اور جمہوری ،سماجی ،ثقافتی اقدار کو فروغ دینا چاہتے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بہترترقی کر کے پاکستان کومضبوط کریں گے۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments