m ہمارا سیاسی عمل کے تین محرکات ہیں ، میر ظہوراحمدبلیدی

- بلوچستان کی بہترترقی،امن اور خوشحالی ہے ،بی اے پی صوبے کے آئینی وجائز حقوق کیلئے موثرآواز کے طورپر قائم کی گئی تھی،بیان

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

۸کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر وبلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر میر ظہوراحمدبلیدی ہے کہاہے کہ ہمارا سیاسی عمل کے تین محرکات ہیں جن میں بلوچستان کی بہترترقی،امن اور خوشحالی ہے ،بی اے پی صوبے کے آئینی وجائز حقوق کیلئے موثرآواز کے طورپر قائم کی گئی تھی لیکن سابق صدر کی وجہ سے اس کا تین سال میں انتظامی ڈھانچہ اتر گیاہے ،تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکتبہ فکر کویقین دلاتاہوں کہ صوبے کی خراب حکمرانی ،بدعنوانی اور وسائل کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے جام کمال کی حکومت کے خلاف ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاکہ ہمارا سیاسی عمل کے تین محرکات ہیں جن میں بلوچستان کی بہترترقی،امن اور خوشحالی ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے بلوچستان کی بہتر ترقی اور پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے تمام جمہوری ، سماجی اور ثقافتی اصولوں اور اقدار کو زندہ رکھ کر گڈ گورننس ، کثیر ثقافتی اور رواداری کوفروغ دیناہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے تمام آئینی اور جائز مالی حقوق کے لیے ایک موثر اور قائل کرنے والی سیاسی جماعت کے طور پر قائم کی گئی تھی لیکن پارٹی کے سابق صدر کے انتظامی نقطہ نظر کی وجہ سے اس کا تنظیمی ڈھانچہ 3سال کے اندر اندر اتر گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہم اسے بچانے کے لیے آگے آئے ہیں۔ بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی کے صدر کی حیثیت سے ، میں بلوچستان کے عوام ، سیاسی جماعتوں ، دانشوروں اور تمام سٹیک ہولڈرز کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم خراب حکومت ، بدعنوانی ، صوبائی وسائل کی بدانتظامی پرجام حکومت کے خلاف کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں