ش*جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے مدنی یونٹ پشتون باغ کی مجلس عاملہ کااجلاس

گ*مولانافضل الرحمن نے ہمیشہ مظلوم اورغریب کیلئے آوازاٹھائی،مقررین کا مشترکہ بیان

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے مدنی یونٹ پشتون باغ کی مجلس عاملہ کااجلاس ہواجلاس کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہواقاری حزب اللہ نے تلاوت کلام پیش کیااوراجلاس میں شرکت کرنیوالے مدنی یونٹ کیامیر مولانا محمدعیسی اسعداورجنرل سیکرٹری حافظ عبدالروف سرپرست اعلی مولانامطیع اللہ سینئر نائب امیرمولانامحمود ڈپٹی جنرل سیکرٹری ماسٹر محمدعلی مفتی محمدصاحب حافظ نادرمحمداخلاص حافظ عبدالصمدمولوی امان اللہ مولاناناصرقاری حمداللہ مفتی نعمت اللہ اورپریس سیکرٹری مولوی نصیراحمداچکزئی نے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ موجودہ حالات میں عوام انتہائی مشکل اورگھٹن حالات میں زندگی بسر کررہے ہیں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاقانونیت بدامنی کمر توڑ مہنگائی بیروزگارے اپنی انتہاکو پہنچ چکی ہیںاورنااہل حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن بنادیاورمزید کہاکہ مولانافضل الرحمن نے ہمیشہ مظلوم اورغریب کیلئے آواز اٹھایاہے آج ایک بارپھراس بے حس بے رحم حکومت کیخلاف مظلوم اور غریب کے آواز بن کرصف اول کاکرداراداکررہے ہیں اورمزید کہاکہ عوام مولانافضل الرحمن کے اس جدجہد میں اپنی حقوق کیلئے اور اس نااہل حکومت سے نجات کیلئے مولانا فضل الرحمن کاساتھ دیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں