ں*سیما سحر کی قیادت میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے وفد کی یورپی یونین سفیر سے ملاقات

-وفد نے ہزارہ قوم کے قتل عام، امن و امان کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:40

[کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک وفد نے ضلعی صدر ساحل ہزارہ اور رکن مرکزی کمیٹی محترمہ سیما سحر کی سربراہی میں یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان سے گزشتہ روز ملاقات کی اس موقع پر ہزارہ قوم کیمعززین ائیر کموڈور (ریٹائرڈ)شوکت حیدر چنگیزی کرنل (ریٹائرڈ)علی مہدی، عنایت علی چنگیزی،محترمہ پروفیسرعابدہ اور محترمہ معصومہ احمد بھی موجود تھے یورپی یونین کے سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے وفد نے ہزارہ قوم کے قتل عام، امن و امان کی صورت حال سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا وفد نے کہا کہ گذشتہ سال سانحہ مچ کا واقعہ رونما ہوا جسکے بعد صوبائی حکومت نے ہزارہ قوم کی سیکورٹی امور کی جانب توجہ دی اور اس میں کافی حد تک بہتری لائی گئی شہر کے حالات پہلے کی بہ نسبت کافی اچھے ہیں امن و امان کی صورتحال پہلے سے زیادہ بہتر ہوئی ہے مگر ہم صورت حال کو اس وقت تک نارمل نہیں کہہ سکتے جب تک کہ پرامن نقل و حرکت اور کاروباری تسلسل کا سلسلہ پورے صوبے میں شروع نہیں کرسکتے اور صوبے کے کئی علاقوں سے غیر اعلانیہ نو گوز ایریا کا خاتمہ نہیں ہوجاتا وفد نے کہا کہ ہزارہ پرامن، تعلیم سے محبت کرنے والی ایک لبرل اور روشن خیال قوم ہے جو جدید دور کے تقاضوں اور ضرورتوں سے پوری طرح آگاہ ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں