قائد ایوان کو نامزد کرنے کیلئے بی اے پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا جائیگا، رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی

پیر 25 اکتوبر 2021 23:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ قائد ایوان کو نامزد کرنے کے لئے بی اے پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا جائیگا، یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی انہوں نے کہا کہ جام کمال خان کے استعفی کے بعد بطور پارٹی صدر و پارلیمانی لیڈر میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور نئے قائد ایوان کو نامز د کرنے کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کے تما م پارلیمنٹرینز کا اجلاس طلب کرونگا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں