ناکام وزیر اعظم اور انکی حکومتوں کی عوام دشمن پالیسیوں ،عوام دشمن اقدامات نے عوام کو مزید تنزلی کی راہ پر گامزن کردیاہے،پی ڈی ایم

ضروری ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قائدین کی آوازپر لبیک کہتے ہوئے احتجاجی تحریک کو مزید وسیع اور تیز کیا جائے ، رحیم زیاتوال، قہار ودان، جمال شاہ کاکڑ سمیت دیگر کا خطاب

پیر 25 اکتوبر 2021 23:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پی ڈی ایم کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، عدلیہ ومیڈیا کی آزادی ، قوموں کی برابری ،ملک کے ہر ادارے کی آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دینے ، ملک میں شفاف انتخابات کا فوری انعقاد اور اقتدار عوام کے منتخب حقیقی نمائندوں کے حوالے کرنا ملک کے 22کروڑ عوام کا مطالبہ ہے اور ملک میں جاری ہوشر با مہنگائی ،بدترین بیروزگاری ،غربت وافلاس اور عوام کی قوت خرید ختم ہونے کی وجہ سلیکٹڈ اور مسلط ناکام وزیر اعظم اور ان کی حکومتوں کی عوام دشمن پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات کا نتیجہ ہے جنہوں نے ملک کے ہر شعبہ زندگی میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انہیں مزید تنزلی کی راہ پر گامزن کردیاہے اور ان کے پاس ملک کے عوام کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر ڈالنے کیلئے کوئی بھی منصوبہ نہیں ان کے نام نہاد وزراء اور نام نہاد ترجمان دن رات میڈیا پر بیٹھ کر الزامات ، دروغ گوہی اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کا سہارا لیکر تین سال حکومت کرنے کے بعد بھی ماضی کے حکومتوں پر بلاجواز تنقید کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ملک میں جاری بدترین مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں نام نہاد حکومتوں کی ناکامی اور نااہلی ہر سطح پر ثابت ہوچکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں احتجاجی جلسے سے پشتونخوامیپ کے مرکزی وصوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، صوبائی نائب صدر عبدالقہار خان ودان ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری یوسف خان کاکڑ ، پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ، حیدر خان اچکزئی ،جمعیت اہلحدیث کے مرکزی نائب صدر عصمت اللہ سالم ، جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری بشیر احمد کاکڑ، مولوی خدائے دوست ، قومی وطن پارٹی کے روح اللہ خان اور نیشنل پارٹی کے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری محمد حنیف کاکڑ اور ضلع قلعہ سیف اللہ میں احتجاجی جلسے سے مولوی محمد عیسیٰ ،پشتونخوامیپ کے ضلعی سیکرٹری چیئرمین اللہ نور خان ، سید اکبر کاکڑ، دارا خان جوگیزئی، کمال خان کاکڑاور جمعیت کے نائب امیر مولوی عبدالنافع ، مولوی محمد عظیم ، مولوی محمد نعیم ، نیشنل پارٹی کے عین الدین کاکڑ ۔

لورالائی کٹوی موڑ پر احتجاجی مظاہرہ سے جمعیت کے عطاء اللہ کاکڑ، پشتونخوامیپ کے نعمت جلالزئی ، سردار گل مرجان کبزئی، مسلم لیگ ن کے بلوچ خان اتمانخیل اور مولوی صادق خوستی، حاجی مومن ناصر ، مولوی ابراہیم ، مولوی عاصم صاحب، قاری سنزر خان، اسحاق مبارز۔سبی کے احتجاجی جلسے سے جمعیت کے مولانا محمد ادریس رند ، مولانا یحییٰ مرغزانی ، مسلم لیگ ن کے اصغر خان مری ، منیر بگٹی ، پشتونخوامیپ کے احمد خان لونی، نور احمد شاہ خجک ، بی این پی کے واجہ یعقوب گشکوری ، سلطان دہپال ، نیشنل پارٹی کے محمد اسلم گشکوری ، یار محمد بنگلزئی، پیر امیڈیک کے عبدالعزیز بلوچ ، ایریگیشن یونین کے خلیل ماچھی اور سلطان موسیٰ خیل ،ملک ریاض ۔

میختر میں احتجاجی مظاہرہ سے جمعیت کے مولوی فیض اللہ ، پشتونخوامیپ کے صفدر خان میختر وال ، دوست محمد لونی ، مسلم لیگ ن کے حاجی بلوچ خان اتمانخیل، مومن خان ناصراور عطاء اللہ کاکڑ ،مولوی سلطان جان ، مصطفی کمال ، وڈیر خیر الدین ، مولوی عبدالصابر ، گلاب شاہ او رموسیٰ خیل میں احتجاجی مظاہرے سے جمعیت علماء اسلام کے مولوی معاذ اللہ ، مولوی شیر محمد ، انجینئر پائیو خان ، پشتونخوامیپ کے عید محمد موسیٰ خیل ، حیات خان اور مسلم لیگ ن کے رحمت اللہ نے خطاب کیا۔

جبکہ ان اضلاع میں پہلے احتجاجی ریلیاں نکالی گئی اور ملک میں بدترین مہنگائی ،بیروزگاری اور سلیکٹڈ وفاقی وصوبائی حکومتوں کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ ملک میں زروزور اور دھاندلی کے ذریعے مسلط سلیکٹڈ وزیر اعظم ان کی کابینہ کے نام نہادوزراء کے تمام وعدے اور دعوے عملاً طور پر غلط ثابت ہوچکے ہیں۔ ملک میں ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کے دینے کی بجائے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کیا گیا اور پیٹرولیم ، بجلی ، گیس ، ادوئیات ، خوردنی اشیاء سمیت تمام اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں کئی سو گنا اضافہ ہوچکاہے اور غریب عوام کی مکمل اکثریت بدترین مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے اور دوسری طرف زندگی کے کسی بھی شعبے میں عوام کو روزگار نہیں دیا گیاہے اور ساتھ ہی بیروزگاری میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔

تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ نوجوانوں کی اکثریت روزگار اور مزدوری سے محروم ہیں ڈالر کی قدر میں بدترین اضافے کے باعث روپے کی قدر کم ہوتی جارہی ہے اور غریب عوام کی قوت خرید ختم ہوکر رہ گئی ہے ۔ جبکہ سلیکٹڈ وزیر اعظم اور ان کے حکومتوں کے پاس صنعتی،زرعی شعبوں سمیت کسی بھی ادارے میں روزگار اور ترقی کا کوئی منصوبہ نہیں ۔ مقررین نے کہا کہ اس سنگین صورتحال سے نجات کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قائدین کی آوازپر لبیک کہتے ہوئے احتجاجی تحریک کو مزید وسیع اور تیز کیا جائے تاکہ اس نام نہاد مسلط سلیکٹڈ وفاقی وصوبائی حکومتوں سے ملک کے تمام اقوام وعوام کو نجات دلایا جاسکے اور ملک میں از سر نو شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن بناکر اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کے سپرد کیا جاسکے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں