بلو چستان میں کورونا سے 8کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 32221ہو گئی

پیر 25 اکتوبر 2021 23:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) بلو چستان میں کورونا وائرس سے 8کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 32221ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے کو روناوائرس آپریشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق بلو چستان 2اضلاع تربت سے 7،کوئٹہ 1کیس رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد32221ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کو روناوائرس کے شکار 8مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 31765ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 3مریض ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں 3مریضوں کو ہائی آکسیجن فلو کر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائر س سے اب تک 355اموات ہو چکی ہیں رپورٹ کے مطابق پیر کو صوبے میں کورونا وائرس کے 397ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 8افراد میں وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 134افراد کے نتائج آنا با قی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments